ملک میں یکساں نصاب نافذ کردیا ، بابر اعوان

پی ٹی آئی نے احساس پروگرام کے تحت طلبہ کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں سکالر شپ دی جائیں گی، مشیر پارلیمانی امور

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:22

ملک میں یکساں نصاب نافذ کردیا ، بابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے ملک میں یکساں نصاب نافذ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے احساس پروگرام کے تحت طلبہ کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں، اس پروگرام کے تحت بھی طلبہ کو سکالر شپ دی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بیت المال نے بھی طلبہ کو وظائف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔بابر اعوان نے کہا کہ مستحق طلبا کی فہرست بنا کر انہیں اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالرشپ دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں