نواز شریف کی ویکسینیشن کا ریکارڈ ، این سی او سی نے ڈیٹا ختم کردیا

نواز شریف کو ویکسین لگنے کے اندراج سے نادرا کا کوئی تعلق نہیں، کارروائی محکمہ صحت پنجاب کے عملے نے کی ہے، ترجمان نادرا

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:22

نواز شریف کی ویکسینیشن کا ریکارڈ ، این سی او سی نے ڈیٹا ختم کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ویکسین لگنے کے معاملے پر این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو 22 ستمبر کو لاہور کے ایک سینٹر پر سائنو ویک لگنے کے ڈیٹا میں اندراج ہوا تھا، نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں سائنو ویک کی پہلا ڈوز لگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد این سی او سی نے ڈیٹا سے ریکارڈ ختم کر دیا ہے،جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے متعلقہ افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نادرا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نواز شریف کو ویکسین لگنے کے اندراج سے نادرا کا کوئی تعلق نہیں، این سی او سی پر واضح کردیا ہے کہ یہ کارروائی محکمہ صحت پنجاب کے عملے نے کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو شناختی کارڈ 11 ستمبر 2019 ء کو جاری ہوا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں