کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایا، غریب آدمی اب کرائے کی بجائے گھر کی اقساط دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا،وزیراعظم عمران خان

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:03

کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایا،غریب آدمی اب کرائے کی بجائے گھر کی اقساط دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چیئر مین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے وزیرِ اعظم کو ملک میں کم قیمت رہائش کی فراہمی کیلئے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مارٹگیج فنانسنگ کیلئے سٹیٹ بنک نے 69 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم قیمت رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔حکومت نے ملک میں پہلی دفعہ مارٹگیج فنانسنگ کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی اب کرائے کی بجائے گھر کی اقساط دے کر اپنے گھر کا مالک بن سکے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں