شاہ محمود قریشی کی انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال

پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ، سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:18

شاہ محمود قریشی کی انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ، سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ ، آسیان اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے کے وڑن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے کابل سے، انڈونیشین سفارتی عملے کے محفوظ انخلاء میں سہولت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق کیاگیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں