این ایل سی ترکی اور آذربائیجان کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع کر رہا ہے، مشیر تجارت

ٹرک کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کے لئے یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، عبد الرزاق دائود

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ این ایل سی ترکی اور ٓذربائیجان کے لئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ ٹرک کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کے لئے یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وزارت تجارت کی سلک روٹ ری کنیکٹ پالیسی کے تحت ہے، نجی کمپنیاں ٹی آئی آر کی اجازت کے لئے رابطہ کررہی ہیں۔مشیر تجارت نے کہا کہ سرمایہ کاری کو ترغیب اور لاجسٹک کمپنیوں کیلئے مواقع میسر ہوں گے، پاکستان کے راستے عالمی تجارتی ٹریفک کا بہائو بھی ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں