کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کیلئے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں، شیخ رشید احمد

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:08

کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کیلئے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں، شیخ رشید احمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کیلئے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے لیے اور اپنے ملک کیلئے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں