مودی کی تقریر ہندوستان کی کو ویڈ 19 ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی،شیخ رشید

مودی کو افغانستان میں اقلیتوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دیکھائی نہیں دیتا ،وزیرداخلہ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی کی تقریر ہندوستان کی کو ویڈ 19 ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی،مودی کو افغانستان میں اقلیتوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دیکھائی نہیں دیتا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ تقریر دنیا کے ایک بڑے فورم پر ایک غیر معیاری اور چھوٹی تقریر تھی،ایسا لگ رہا تھا ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مودی کی تقریر ہندوستان کی کو ویڈ 19 ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی،مودی کو افغانستان میں اقلیتیوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دیکھائی نہیں دیتا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اقوام متحدہ کے فورم پر ایسی غیر معیاری، فرسودہ اور بے ربط تقریر نہیں سنی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں