لاہور اور اسلام آباد کا درمیانی فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوجائے گا، اہم ترین منصوبے کا اعلان

وزیراعظم کی کوششوں سے اہداف کےحصول میں کامیاب ہوئے، جلد کھاریاں سےاسلام آبادکےدرمیان موٹروے تعمیرکریں گے، جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا درمیانی فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوجائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 25 ستمبر 2021 20:14

لاہور اور اسلام آباد کا درمیانی فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوجائے گا، اہم ترین منصوبے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 25ستمبر 2021) لاہور اور اسلام آباد کا درمیانی فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوجائے گا، وفاقی حکومت کا کھاریاں سے اسلام آباد کے درمیان موٹر وے تعمیر کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کھاریاں سے اسلام آباد کے درمیان موٹر وے تعمیر کرنے کا اشارہ دے دیا۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی کوششوں سے اہداف کےحصول میں کامیاب ہوئے، جلد کھاریاں سےاسلام آبادکےدرمیان موٹروے تعمیرکریں گے، جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا درمیانی فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان اپنی گفتگو میں پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتے ہیں، آج انہوں نے اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کا معاملہ رکھا اور مودی کو للکارا، ماضی میں کبھی کسی لیڈر نے اس طرح کشمیر کامقدمہ نہیں لڑا‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ حکومتوں کے دور میں موٹروے کی تعمیر کے وقت ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، موٹروےکی تعمیرسے ملحقہ علاقوں کی آبادی استفادہ کرسکےگی، شمالی پنجاب کے بڑے روڈ پروجیکٹ کا وزیراعظم نومبر میں افتتاح کریں گے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی صورت میں وفاق کو جوڑنے والا لیڈر سامنے آیا ہے، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’بلاول نےجنوبی پنجاب میں پارٹی ٹکٹ کے ساتھ رقم دینےکی پیشکش کی، آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے آخری الیکشن ثابت ہوں گے، خطے میں اہم فیصلوں کےلیے عالمی قیادت عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کےخلاف عالمی سازش شروع کردی گئی مگر نوازشریف جیسے سیاست دانوں کواپنی ذات کے آگے کوئی چیزنظر نہیں آتی، نوازشریف اور اشرف غنی ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہیں‘۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں