’شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے‘ شیخ رشید کا دم درود کرانے کا مشورہ

2 سال پہلے کہا تھا ن میں سے م نکلے گی ، اب ن میں سے کچھ اور نکلتا دیکھ رہا ہوں ، ن لیگ تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ، یہ پارٹی انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی ، 2 سال بعد نیا سیاسی ماحول ہوگا۔ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی پیر 27 ستمبر 2021 13:41

’شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے‘ شیخ رشید کا دم درود کرانے کا مشورہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 ستمبر 2021ء ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے وہ کوئی دم درود کرائیں ، ن لیگ تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ، انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ، سائبرکرائمز بڑھ چکے ہیں،ایک لاکھ شکایات آئی ہیں ، دورہ نیوزی لینڈ منسوخی میں ملوث عناصر بےنقاب کریں گے ، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی میں ملوث عناصر کے قریب ہیں اور جلد ہی بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپورٹ اورشناختی کارڈ کامعاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں ، ای پاسپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جب کہ 15 مزید ممالک کو آن آرائیول ویزے کے لیے کابینہ میں بھیج رہے ہیں ، سازش کےتحت شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور ویکسی نیشن کو بدنام کیاجا رہا ہے ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ میں 15نئے سیکیورٹی فیچرلا رہے ہیں ، جعلی ویکسی نیشن سے متعلق نادرا کا کوئی قصور نہیں،پھر بھی تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے کہا تھا ن میں سے م نکلے گی ، اب ن میں سے کچھ اور نکلتا دیکھ رہا ہوں ، ن لیگ تین دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ، یہ پارٹی انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی ، شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے وہ کوئی دم درود کرائیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے تعلقات ٹھیک ہورہے ہیں ، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے ، ملک میں جوڈوکراٹے کاماحول کم ہورہاہے تاہم دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، جس کے لیے سیکیورٹی فورسز تیار ہیں ، پاکستان کے لیے سیاست کرنی ہے ، اسلام آباد کو اکھاڑا نہ بنایاجائے ، 2 سال بعد نیا سیاسی ماحول ہوگا ، آج جیسے حالات نہیں ہوں گے ، امن و امان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں