اگر تحریک انصاف کے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو ہم سسٹم میں اصلاحات کا کیوں کہتی ، فواد چوہدری

ملک میں جمہوریت تب ہی ہوگی جب ہارنے والا انتخابی نتیجے کو تسلیم کرنے لگے گا، وزیر اطلاعات کی گفتگو

پیر 27 ستمبر 2021 14:45

اگر تحریک انصاف کے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو ہم سسٹم میں اصلاحات کا کیوں کہتی ، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو ہم سسٹم میں اصلاحات کا کیوں کہتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت تب ہی ہوگی جب ہارنے والا انتخابی نتیجے کو تسلیم کرنے لگے گا تاہم صورت حال یہ ہے کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو ہارنے والا یہی کہتا ہے کہ الیکشن صحیح نہیں ہوئے، اس طرح لوگوں کا اعتماد نہیں رہتا، عمران خان کے علاوہ کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ ہارنے والا بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار بھی دھاندلی کے بغیر حکومت میں نہیں آئی، موجودہ سسٹم میں (ن) لیگ کے بہت لمبے ہاتھ ہیں، اس لئے وہ اس نظام میں تبدیلی نہیں چاہتے، ہمارے متعلق بات کی جاتی ہے کہ ملک کے تمام ادارے ہمارے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اگر ایسا ہے تو پھر ہمیں انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہی نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں