ْسپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں

پیر 27 ستمبر 2021 14:45

ْسپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔

(جاری ہے)

درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ صدارتی نظام کیلئے دائر درخواستوں میں اٹھایا گیا نقطہ سیاسی ہے، اس نظام کے لیے آئین کوئی رہنمائی نہیں کرتا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ آئین پاکستان جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر ہے، عدالت آئین پاکستان کی رہنمائی کے بغیر کسی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے پاس سیاسی نظام بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں