سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس پرسوں ہوگا

پیر 27 ستمبر 2021 15:46

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس پرسوں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس پرسوں بدھ کواسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں وزارت امور خارجہ، بیرون ملک پاکستانی مشنز اور وزارت کے ماتحت اداروں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں