عمران خان کراچی کے عوام کی خدمت ، پیپلز پارٹی صرف لوٹ مار کر رہی ہے،ڈاکٹر شہباز گل

پیر 27 ستمبر 2021 15:46

عمران خان کراچی کے عوام کی خدمت ، پیپلز پارٹی صرف لوٹ مار کر رہی ہے،ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) د وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی عشروں میں پی پی پی نے سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا،18ویں ترمیم کے بعد ٹرانسپورٹ سڑکوں صحت تعلیم کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی تھی جو انہوں نے پوری نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کراچی کی گلیوں اور سڑکوں کی مرمت سے لے کر آج کراچی سرکلر روڈ تک عمران خان کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے اور پیپلزپارٹی صرف اور صرف لوٹ مار کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں