قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ ثانی الثانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے

پیر 27 ستمبر 2021 15:46

قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ ثانی الثانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی بن عبداللہ ثانی الثانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر کہدہ بابر نے اسلام آباد کے بین الااقوامی ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ قطر کے شاہی خاندان کے رکن چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں جس کا مقصد دو طرفہ تعاون کا فروغ اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اعلی سطحی وفود کے تبادلوں سے باہمی معاونت کاری کو مزید فروغ ملے گا ۔شیخ علی بن عبداللہ ثانی الثانی نے شاندار استقبال پر سینیٹر کہدہ بابر اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں