وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار سے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریساد بان سانچیزکی الوداعی ملاقات

پیر 27 ستمبر 2021 16:19

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار سے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریساد بان سانچیزکی الوداعی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت نے طویل المیعاد معاشی نمو اور مالیاتی استحکام کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے،تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ایکسپورٹ انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوپاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ  ٹریسا دبان سانچیز سے  الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کورونا وبا کے معیشت پر اثرات بارے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقعے پر پاکستان میں آ ئی ایم ایف کی نئی نمائندہ ایسٹر پیریز روئز بھی موجود تھیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ صنعتوں نے 14 فیصد سے ترقی کی،حکومت نے طویل المیعاد معاشی نمو اور مالیاتی استحکام کیلئے حکمت عملی تیار کی ہے۔ خسرو بختیار کہا کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ایکسپورٹ انڈسٹری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔کنٹری نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان نے معیشت کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے،آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں