عوامی نمائندوں کا اولین فرض عوام کی فلاح و بہبود ہے، اسد قیصر

موثر قانون سازی کے لئے آئین بہترین مشعل راہ ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

پیر 27 ستمبر 2021 22:59

عوامی نمائندوں کا اولین فرض عوام کی فلاح و بہبود ہے، اسد قیصر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا اولین فرض عوام کی فلاح و بہبود ہے اس حوالے سے موثر قانون سازی کے لئے آئین بہترین مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار آزاد جموں و کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے لئے تربیتی کورسس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز PIPSکے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب ممبران قانون ساز اسمبلی کے عزاز میں منعقدہ 5 روز تربیتی پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پہلی بار جب خیبر پختونخواہ کا اسپیکر منتخب ہوا تو بہت سے ممبران اسمبلی پہلی بار منتخب ہو کر آئے تھے جو قانون سازی سے مکمل نابلد تھے ان اراکین اسمبلی کے لئے ملک اور بیرون ملک میں تربیتی کورسز کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے 172 ایکٹ پاس کروائے اور پہلی بار وویمن پارلیمانی کاکس کی بنیاد رکھی جس نے خواتین کے حقوق کے لئے موثر قانون سازی میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ وویمن پارلیمنٹری کاکس اور ایس ڈی جی کے قیام کے لئے جلد آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرے گی۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر PIPS محمد انور نے کہا کہ تربیتی پروگرام کی شرعات اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5دنون پر مشتمل تربیتی پروگرام میں نومنتخب اراکین قانون سازی اسمبلی کو قانون سازی اور قانون سازی سے متعلق دیگر امور کو زیر غور لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمنٹری سروسس پیپس ممبران پارلیمنٹ کو تربیتی پروگرامز کے ذریعے قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور میں بہترین سروس فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں