الحمداللہ برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں شریف خاندان کو کرشن اور منی لانڈرنگ کے گھٹیا الزام سے بری کر دیا ،مریم اور نگزیب

پیر 27 ستمبر 2021 23:31

الحمداللہ برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں شریف خاندان کو کرشن اور منی لانڈرنگ کے گھٹیا الزام سے بری کر دیا ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر کے ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ الحمداللہ برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں دوٹوک اور واضح طورپر شہبازشریف اور ان کے خاندان کو عمران خان کی طرف سے عائد کردہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے گھٹیا اور سیاسی انتقام پر مبنی بے بنیاد الزامات سے بری کردیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) نے 21 ماہ کی عالمی تحقیقات کیں جو 20 سال کی طویل ترین مدت تک جاری رہیں جس میں دیگر ممالک میں تحقیقات کے دائرہ کار سے متعلق غیرمعمولی مسائل کو حل کیاگیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی عوامی عہدہ رکھنے والے شخص کی اتنی سخت کثیرالملکی تحقیقات اور چھان بین نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

عمران خان بہروپیے اور نوسر باز کے طورپر ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے جو دیانتدار عوام کی خدمت کرنے والے راہنماوں کی کردار کشی کرتا رہا۔ کرپشن کے جھوٹے بیانیہ کو محض ایک بہانے کے طور پر استعمال کیا گیا جس کی حقیقت سامنے آگئی ہے جبکہ عمران خان نااہلی، جھوٹ وفریب اور داغدا عناصر کے سرکس کے رنگ ماسٹر کے طورپر بے نقاب ہوا جو غریب اور بے گناہ عوام کی بددعا?ں اور غیض وغضب کا نشانہ بن چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہزار جھوٹ چھپانے کے لیے اب مزید سو جھوٹ اور بولے جارہے ہیں،10 دسمبر 2019 کو ڈی جی نیب لاہور نے نیشنل کرائم ایجنسی کے حکام سے لندن میں ملاقات کی، شہزاد اکبر کی سربراہی میں قائم وزیراعظم آفس کے ایسٹ ریکوری یونٹ کے بیرسٹر ضیاء نسیم کی طرف سے 11 دسمبر 2019 کو ایک درخواست دائر کی گئی جس کے بعد شہباز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثہ جات کی تحقیقات شروع ہوئیں۔

بعد ازاں ایسٹ ریکوری یونٹ کے حکام کی طرف سے نیشنل کرائم ایجنسی کو اس معاملے میں معاونت دینے کیلئے ایک ای میل بھیجی گئی۔ حکومت پاکستان نے 2020 میں این سی اے کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ان ناقابل تردید حقائق کی برطانوی عدالت میں پیش کردہ شواہد تصدیق کرتے ہیں، عمران مافیا حکومت اپنے ہی بولے جانے والے جھوٹ کے وزن کے نیچے آکر کچلی جائے گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں