نیب کی مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت (کل) منگل کو ہوگی

پیر 27 ستمبر 2021 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) نیب کی مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت (کل) منگل کو ہوگی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ (کل) منگل کو سماعت کرے گا ،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کررہے ہیں، مریم نواز کے وکیل ایک سال سے بہانے بنا کر تاریخیں لے رہے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر روزانہ سماعت کرکے 30 روز میں فیصلہ کیا جائے۔فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی سماعت (آج) منگل کو ہوگی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ،نیب نے نواز شریف کی بریت کالعدم قرار دے کرکے سزا دینے کی استدعا کر رکھی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں