صدر مملکت کاجنوبی وزیرستان کے دہشتگرد حملے کے شہداکے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ، شہداء کو خراج عقیدت پیش

منگل 28 ستمبر 2021 13:57

صدر مملکت کاجنوبی وزیرستان کے دہشتگرد حملے کے شہداکے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ، شہداء کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 15 ستمبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،انھوں نے شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سوار محمد انتظار ، سوار سلمان اور سوار ساجد حسین کے اہل ِ خانہ سے بات کی۔

صدر مملکت نے سوار محمد شیراز اور لانس دفعدار اشتیاق حسین کے اہلِ خانہ سے بھی بات چیت کی۔صدر عارف علوی نے نائب رسالدار عامر شکیل اور سوار خرم شہزاد کے اہل خانہ کو بھی ٹیلی فون کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کو اٴْن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعاکی۔صدرمملکت نے دعاکی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہدا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں