احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد،ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بطورمہمان خصوصی شرکت

منگل 28 ستمبر 2021 14:26

احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد،ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کی بطورمہمان خصوصی  شرکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیراہتمام احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر ندیم الحق بھی تقریب میں شریک تھے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ریڑھی بان اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی خاص ہدایت ہے کہ ریڑھی بانوں کو معاشی دھارے میں شامل کرنے  کے لیے اقدامات کیے جائیں۔احساس ریڑھی بان فی الوقت پائلٹ مرحلے میں اسلام آباد کے دو سیکٹروں میں جاری ہے۔احساس کی چھتری تلے سماجی تحفظ ڈویژن،سی ڈی اے،آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکناکس مل کر احساس ریڑھی بان پائلٹ پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ یو بینک اور اپنا بینک اقدام کے تحت ریڑھی بانوں کو آسان شرائط پر جدید ریڑھیوں کےلئے قرضے بھی فراہم کر رہے ہیں۔ تقریب سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی اورفوکل پرسن  ضیاء بانڈے نے بھی خطاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں