شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کردیا،فواد چوہدری

کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کرتی، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کیسے حل کرسکتے ہیں ، وزیر اطلاعات

منگل 28 ستمبر 2021 16:14

شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کردیا،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کردیا۔مقامی حکومتوں کے مستقبل پر ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کرتی، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کیسے حل کرسکتے ہیں سیاسی دباؤ میں کراچی کو 1100 ارب روپے دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے کے دوسرے شہروں کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا، یہ تو کوئی طریقہ نہیں۔انہوں نے کراچی کے حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کیے، حکومت کے سی آر پر خرچ کررہی ہے۔فواد چوہدری نے لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی قرار دے دیا اور کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے گئے، کراچی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان کا خیال رکھے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments