شہباز شریف سے ساجد میر کی ملاقات ،برطانوی عدالت سے بریت پر شہبازشریف کو مبارک دی

پاکستان ہی نہیں برطانیہ کی عدالتوں میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام ثابت نہ ہوسکا، اپوزیشن لیڈر

منگل 28 ستمبر 2021 16:14

شہباز شریف سے ساجد میر کی ملاقات ،برطانوی عدالت سے بریت پر شہبازشریف کو مبارک دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر نے ملاقات کی جس میں ساجد میر نے برطانوی عدالت سے بریت پر شہبازشریف کو مبارک دی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اپنے فضل سے سرخرو فرمایا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہی نہیں برطانیہ کی عدالتوں میں بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام ثابت نہ ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ نے آخر مٹنا ہی ہوتا ہے اور سچائی ثابت ہوکر ہی رہتی ہے، الحمداللہ،شہبازشریف نے علامہ ساجد میر کی آمد اور نیک تمنائوں کے اظہار پران کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں