نیر حسین بخاری کا ممتاز سفارت کار واجد شمس الحسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

واجد شمس الحسن کے انتقال کی خبر سانحہ سے کم نہیں ،پیپلز پارٹی واجد شمس الحسن کے غم میں برابر کی شریک ہے ، تعزیتی بیان

منگل 28 ستمبر 2021 16:27

نیر حسین بخاری کا ممتاز سفارت کار واجد شمس الحسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ممتاز سفارت کار واجد شمس الحسن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے ۔انہوںنے کہاکہ واجد شمس الحسن نے بھٹو خاندان کی قومی خدمات پر تاریخی تحریریں یادگار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ واجد شمس الحسن کے انتقال کی خبر سانحہ سے کم نہیں ،پیپلز پارٹی واجد شمس الحسن کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ واجد شمس الحسن کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،واجد شمس الحسن مرحوم برطانیہ میں پاکستان کے نمائندہ تھے ۔نیر بخاری نے واجد شمس الحسن کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید سبط الحیدر بخاری نے بھی واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ واجد شمس الحسن کا خبر سن کر بہت دکھ ہوا ،واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے مثالی دوست تھے،واجد شمس الحسن کی ملک اور پارٹی کیلئے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں