وزیراعظم کا ای وی ایم پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

منگل 28 ستمبر 2021 22:51

وزیراعظم کا ای وی ایم پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کیا ہے جو دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی و اتحادیوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ای وی ایم، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں سے اتفاق رائے پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت میں مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں