وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر کسی کے خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی کا عندیہ دیدیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:15

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر کسی کے خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے سوشل میڈیا پر کسی کے خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں امین الحق نے کہا کہ 5 لاکھ سے زائد صارفین رکھنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا ہے کہ اپنا دفتر پاکستان میں قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ٹک ٹاک کی جانب سے مثبت رویہ دکھایا گیا ہے اور ان سے بات چیت جاری ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کے بھی خلاف فیک پوسٹ پر کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں