جشن عید میلادالنبی ؐ حکومتی سطح پر بھی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا، شہباز گل

اسلام آباد میں محفل سما و قوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں نامور قوال آصف علی سنتو خان عقیدت و ثنا پیش کریں گے، معاون خصوصی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس دفعہ جشن عید میلادالنبی ؐ حکومتی سطح پر بھی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت پورے ملک میں حکومت بے شمار تقاریب منعقد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ آئیں سب مل کر عشرہ رحمت اللعالمین ؐمنائیں۔شہباز گل نے کہاکہ(آج) ہفتہ کو بعد نماز عشا 7 بج کر 30 منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سما و قوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں نامور قوال آصف علی سنتو خان عقیدت و ثنا پیش کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ یہ محفل صرف فیملیز کے لیے ہو گی۔ انہوں نے عوام سے التماس کی ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس محفل میں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں