وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کرونا اور ماضی کی غلط پالیسیوں کو مہنگائی کی وجہ قرار دیدیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کرونا اور ماضی کی غلط پالیسیوں کو مہنگائی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے بھی دنیا میں ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ 70سال کی غلط پالیسیوں کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک سال میں 124ارب کی سبسڈی دی، گھی کی قیمت کم کرنے کیلئے ٹیکسز کو ختم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، خوردنی تیل باہر سے درآمد کرتے ہیں، جس کی قیمت اب بہت زیادہ ہوگئی ہے، ویسے بھی دنیا میں ہر چیزکی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ خوردنی تیل کی درآمد ختم کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان پام لگا رہے ہیں تاکہ ہم اس کے متبادل کے طور پر تیل کو استعمال کرسکیں۔بجلی کے فی یونٹ میں اضافے کی وجہ بھی انہوں نے گزشتہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں گزشتہ حکومت نے مہنگے معاہدے کیے، جس کی سزا ہم اب بھگت رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں