جب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے

وزیراعظم کا ماضی میں دیا گیا مہنگائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:26

جب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2021ء) ملک بھر میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان شدید تنقید کی زد میں ہیں۔وزیراعظم کا ماضی میں دیا گیا مہنگائی سے متعلق ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔اس بیان میں وزیراعظم کہتے ہیں کہ جب بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے۔

حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ماضی میں دیے گئے عمران خان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
عمران خان ماضی میں کئی ایسے بیانات دے چکے ہیں جن میں وہ مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتے تھے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے دور حکومت کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہو رہا ہے جب عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ پر کہا تھا کہ جب عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں تو غربت بڑھ جاتی ہے، عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے قوم اتنی ہی غریب ہوتی ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے اتنی ہی اس کی قوت خرید کم ہوجاتی ہے لیکن صرف ایک طبقہ امیر ہوتا ہے۔وزیراعظم کے ماضی میں دیے گئے بیانات کو موجودہ صورتحال میں مخالفین کی جانب سے خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
واضح رہےکہ ق مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں