ایوان صدر ماحول دوست سرٹیفیکیشن کی حامل دنیا کی پہلی پریذیڈنسی ، توانائی کی 50فیصد بچت کی گئ ، صدر عارف علوی کا ٹویٹ
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:29
(جاری ہے)
جو مکمل طور پر گرین انرجی پر انحصار کرتا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ایوان صدر میں گرین پریذیڈنسی اقدام کے حصول کی ڈاکومنٹری شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایوان صدر دنیا کی پہلی پریذیڈنسی ہے جو مکمل طور پر گرین انرجی پر انحصار کرتی ہے اور اس کو آئی ایس او 50001 ای این ایم ایس کا عالمی سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے ایوان صدر کی ڈاکومنٹری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرین پریذیڈنسی کے اقدامات ڈاکومنٹری میں ملاحظہ کیا جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدامات سے سال 2019-21میں ایوان صدر میں توانائی کی 35فیصد بچت ہوئی ہے اور 2022تک توانائی کی 50فیصد بچت کا تخمینہ ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ گرین پریذیڈنسی اقدامات کے تحت شمسی توانائی سے استفادہ اور بجلی کی بچت 31لاکھ 54ہزار750 کے ڈبلیو ایچ ہے، جس کی مالیت 72.5ملین روپے ہے ۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے گرین پریذیڈنسی اقدامات ، توانائی کی بچت اور شفاف توانائی کی پیداوار سے گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں 3144ٹن کی کمی ہوگی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایوان صدر میں ایک لاکھ 42ہزار 909درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان صدر میں توانائی کی بچت اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کے سلسلہ میں موثر حکمت عملی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ گرین پریذیڈنسی اقدام کے تحت شمسی توانائی سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ سات ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ شمسی توانائی سے سالانہ 1.4ملین یونٹ گرین بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ کاربن کے اخراج میں 1404ٹن کی کمی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو سالانہ 32.2روپے کی بچت بھی ہوگی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو