میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بعد حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کا نیا منصوبہ لائی ہے، شیری رحمن

سوشل میڈیا قوانین سنسرشت کا نیا حربہ ہیں، سوشل میڈیا ترمیم شدہ رولز 2021 آئین کی آرٹیکل 19 کے خلاف ہیں، بیان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:15

میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بعد حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کا نیا منصوبہ لائی ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بعد حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کا نیا منصوبہ لائی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ سوشل میڈیا قوانین سنسرشت کا نیا حربہ ہیں، سوشل میڈیا ترمیم شدہ رولز 2021 آئین کی آرٹیکل 19 کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت لوگوں کی آزادیوں پر قدغنیں لگا کر میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، عالمی سوشل میڈیا ادارے حکومت کے قوانین کے پابند نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے قوانین سوشل میڈیا پر پابندیوں کا منصوبہ ہے، سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے بھی کئی بار یہ کوشش کر چکی ہے، اس بار بھی ناکام ہوگی، پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی وہ سوشل میڈیا کی پیداوار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب کہتے ہیں سوشل میڈیانجرائم کا ذریعہ ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ فیک نیوز اور پروپیگنڈا تحریک انصاف نے پھیلایا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں