صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے اے اے اے ایسوسی ایٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:46

صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے اے اے اے ایسوسی ایٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) اے اے اے ایسوسی ایٹس کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی)کے زیر اہتمام فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)کے تعاون سے منعقدہ "فرسٹ ٹیکس پیئر ریکگنیشن ایوارڈز" میں "رئیل اسٹیٹ ریجنل میں بہترین ٹیکس دہندہ" کے طور پر ایوارڈ دیا گیا۔ ہائی پروفائل ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ممبران اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

صدر پاکستان عارف علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے صدر پاکستان عارف علوی سے یہ اعزازی ایوارڈ وصول کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے ملک کی ترقی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کردار کو سراہا اور ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

صدر نے کام کے جامع ماحول اور کام کی جگہوں پر خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹیکس ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ، "ٹیکس کسی ملک میں معیار زندگی بلند کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی ہمارے انفراسٹرکچر کی ترقی میں کردار ادا کرے گااور اس کے نتیجے میں پورے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں