پاکستانی کارگو لانچ عمان کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی

حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے،18 افراد نے کئی گھنٹے تیر کر اپنی جان بچائی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر 18 اکتوبر 2021 11:04

پاکستانی کارگو لانچ عمان کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستانی کارگو لانچ کو عمان کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کارگو لانچ عمان کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 18 افراد نے کئی گھنٹے تیر کر اپنی جان بچائی۔پاکستانی کارگو لانچ الاحمدی کے کپتان مولانا بخش کا کہنا ہے کہ پاکستان کےسفارتخانے نے رابطے کیا ہے۔قیصر خان نامی شخص لاپتہ ہے، حکومت اس سلسلے میں مدد کرے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments