اسلام آباد ، موسلادار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا ،انتظامیہ کا سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

پیر 18 اکتوبر 2021 11:54

اسلام آباد ، موسلادار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا  ،انتظامیہ کا سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) اسلام آباد میں  رات کو ہونے والی  موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا  ہے جس کی وجہ سے  ضلعی انتظامیہ راول ڈیم ڈیم کے سپل ویز کل (پیر کو)سوا بارہ بجے کھول دے گی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے ، گزشتہ شب موسلادھار بارش سے  ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی  ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  دن سوا بارہ بجے راول ڈیم کے سپل ویز کھول کر اضافی پانی خارج کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ  نے  ڈیم انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے سے قبل ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی  ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں