شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے، مریم نواز بارے بات سنبھال کرکر یں ، رانا ثناء اللہ

شیخ رشید عمران خان کی حکومت گرانے میں سرفہرست کردار ادا کر رہا ہے،خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں، بیان

پیر 18 اکتوبر 2021 16:43

شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے، مریم نواز بارے بات سنبھال کرکر یں ، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ رشید مریم نواز شریف کے بارے میں زبان سنبھال کر بات کرے ،شیخ رشید افواجِ پاکستان کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں ،شیخ رشید عمران خان کی حکومت گرانے میں سرفہرست کردار ادا کر رہا ہے،خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شیخ رشید فوج کا نام لیکر اداروں کو مسلسل متنازعہ اور بدنام کر رہا ہے،شیخ رشید جیسے خود ساختہ ترجمان اپنے احمقانہ بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں ،شیخ رشید فوج کے اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں،آئی ایس پی آر شیخ رشید کے حالیہ بیانات کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید جس حکومت میں ہوتا اٴْس کے خاتمہ کا بندوبست بھی خود ہی کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں