چوہدری فواد حسین کا ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 18 اکتوبر 2021 16:43

چوہدری فواد حسین کا ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے نہ صرف شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بلکہ وہ صحافت جیسے عظیم شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم نے اردو اور پنجابی شاعری کے ساتھ ساتھ 45 سال تک ادب کی خدمت میں گذارے، روزنامہ نوائے وقت میں ’بے نیازیاں‘ کے عنوان سے ان کے کالم لوگوں میں بے حد مقبول تھے۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال سے شعبہ صحافت، شعبہ تعلیم اور ادب کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں