اعظم خان سواتی کا ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس

اجمل نیازی اپنی قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے، شعبہ صحافت میں اجمل نیازی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر ریلوے

پیر 18 اکتوبر 2021 16:46

اعظم خان سواتی کا ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے نہ صرف شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بلکہ وہ صحافت جیسے عظیم شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔

(جاری ہے)

تعزیتی بیان وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم نے اردو اور پنجابی شاعری کے ساتھ ساتھ 45 سال تک ادب کی خدمت میں گذارے، ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال سے شعبہ صحافت، شعبہ تعلیم اور ادب کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔

وفاقی محمد اعظم خان سواتی نے کہاکہ اجمل نیازی اپنی قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے، شعبہ صحافت میں اجمل نیازی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ اجمل نیازی صحافت کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایا شاعر بھی تھے،اجمل نیازی اپنے کالم کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے رہے ، اللہ تعالیٰ اجمل نیازی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments