مریم اورنگزیب جیسے درباریوں کو معیشت کی الف ب نہیں پتہ، خوشامد اور چاپلوس درباریوں کا معیشت پر پروپیگنڈہ روز کا ناٹک ہے، شہباز گِل

پیر 18 اکتوبر 2021 16:46

مریم اورنگزیب جیسے درباریوں کو معیشت کی الف ب نہیں پتہ، خوشامد اور چاپلوس درباریوں کا معیشت پر پروپیگنڈہ روز کا ناٹک ہے، شہباز گِل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم اورنگزیب جیسے درباریوں کو معیشت کی الف ب نہیں پتہ، خوشامد اور چاپلوس درباریوں کا معیشت پر پروپیگنڈہ روز کا ناٹک ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ نااہلوں کو نہ عوام سے مطلب ہے نہ مہنگائی سے، نااہلوں کی ایک ہی منشاہے کہ ان سے کرپشن کا سوال نہ پوچھا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام کے نام پر پٹی ہوئی سیاست چمکانے کی کوششیں ناکام ہونگی، ڈالر مصنوعی طور پر 100 پر رکھ کر معیشت کو تباہ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے نااہلوں کی تباہ حال معیشت کو درست سمت دی، تحریک انصاف نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالنے کے ساتھ کورونا وبا کا بھی مقابلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی، اموات کے ساتھ معیشتیں بھی ڈوبیں۔ انہوںنے کہاکہ 30 سال ملک لوٹنے والوں کو عوام کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں