وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائےسی ڈی اے امور علی نواز اعوان کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام

پیر 18 اکتوبر 2021 17:35

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائےسی ڈی اے امور علی نواز اعوان کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائےسی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے اُمتِ مسلمہ کو عید ِ میلادالنبی ﷺ مباردکباد دیتے ہوئے کہا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے اُسوہ مبارکہ پر عمل کیا جائے اور ہم اپنے معمولاتِ زندگی میں سنت نبویﷺ کو اپنائیں ۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ ہم خوش قسمت امت ہیں جو اللہ کے آخری نبیﷺ کی امت بنے جو تما م جہانوں کے لیے رحمت تھے ہمیں ان کے امتی ہونے پر فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن کی بجائے پورا عشرہ اپنے پاک پیغمبرﷺ کے نام کیا تاکہ دنیا کو ان کی سیرت طیبہ کے حوالے سے روشناس کرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا اعلان کرکے اپنے اسلام کا سچا سپاہی ہونےکا ثبوت دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں