ڈی جی سول ایوی ایشن کی بیرون ملک جانے والے طلباء کو مقرر کردہ ویکسین لگوانےکی ہدایت

یکم اکتوبر سے تمام مسافروں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہے، انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے جدید نظام لگائیں گے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اکتوبر 2021 19:51

ڈی جی سول ایوی ایشن کی بیرون ملک جانے والے طلباء کو مقرر کردہ ویکسین لگوانےکی ہدایت
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اکتوبر2021ء) ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے بیرون ملک جانے والے طلباء کو مقرر کردہ ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر سے تمام مسافروں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہے، انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے جدید نظام لگائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آن لائن کچہری کے موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں صارفین نے معلومات حاصل کی گئیں اور شکایات بھی درج کرائی گئیں۔

اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے صارفین کے ائیرلائنز کے مسائل، ویکسی نیشن متعلق جوابات دیے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی بیرون ملک جانے والے طلباء کو ہدایت کی کہ بیرون ملک جانے والے طلباء مقرر کردہ ویکسین لگوائیں۔

(جاری ہے)

تمام مسافروں کیلئے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ چین کیلئے چارٹرڈ فلائٹس چینی خود چارٹر کرتے ہیں، چین کیلئے شیڈول فلائٹس کی مشکلات موجود ہیں، کوشش ہے اس پابندی کا خاتمہ ہوجائے، انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے جدید نظام لگائیں گے، ای گیٹس کی تنصیب کیلئے نادرا اور ایف آئی اے سے مل کر کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوونا وائرس کے  39 ہزار 902  ٹیسٹ کئے گئے ،ان میں سے 663 افراد کے  ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس طرح  24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.66 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں