وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت

پیر 18 اکتوبر 2021 20:32

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی کوئٹہ دھماکہ کی  مذمت
اسلام آباد۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے  کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے دھماکہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق  وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے  دیں گے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام وسائل اور معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے دھماکہ میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں