روس میں افغانستان پر اجلاسوں میں شرکت کے لئے پاکستانی نمائندہ ماسکو پہنچ گی

پیر 18 اکتوبر 2021 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق روس پہنچے ہیں جہاں وہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق ہونے والے دو اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔ منگل کو ماسکو میں ٹرایئکا پلس کا اجلاس ہورہا ہے جس میں روس، چین، امریکا اورپاکستان کو دعوت دی گئی ہے۔ بدھ کو ماسکو-فارمیٹ مذاکرات کے فورم کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاسوں کے ایجنڈے میں دو اہم نکات ہیں جس میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ امداد سے متعلق بحث ہوگی۔ افغانستان کے نائب وزیر اعظم عبد السلام حنفی کی سربراہی میں میں وفد ماسکو فارمیٹ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ کابل میں روسی سفارتخانے نے اس رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ روس نے سابق افغان صدر حامد کرزی اور مصالحتی کونسل کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کوماسکومیں ہونے والی مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت بننے کے بعد یہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق پہلے مذاکرات ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں