چینی کے بعد 90 ہزارٹن گندم کی درآمد کا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:16

چینی کے بعد 90 ہزارٹن گندم کی درآمد کا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) چینی کے بعد 90 ہزار ٹن گندم کی درآمد کا ٹینڈر بھی مہنگی بولی موصول ہونے کے بعد منسوخ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو)اورخیبر پختونخواہ کیلئے گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم بولی388.83 ڈالر فی ٹن ملی تھی جس کے مطابق حکومت کو فی 40 کلو گرام گندم کی لینڈڈ کاسٹ تقریباً 2640 روپے میں پڑنی تھی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پورٹ پر لینڈنگ قیمت 66 روپے فی کلو سے زائد پڑتی جبکہ ٹرانسپورٹیشن اور ہینڈلنگ چارجز الگ سے ہوتے۔ ذرائع کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 72 لاکھ 73 ہزار ٹن رہی جبکہ گندم کی کھپت کا تخمینہ 2 کروڑ 93 لاکھ ٹن لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں