سپریم کورٹ، نوازشریف کی اہلیہ (مرحومہ ) کلثوم نواز کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست خارج

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:52

سپریم کورٹ،  نوازشریف کی اہلیہ (مرحومہ  ) کلثوم  نواز کی  نا اہلی سے متعلق دائر  درخواست خارج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ (مرحومہ  ) کلثوم  نواز کی  نا اہلی سے متعلق دائر  درخواست  مقررہ معیاد کے بعد دائر کرنے کی بنیاد  پر خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو  جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  مرحومہ کلثوم نواز کی نا اہلی کے لیے درخوست گزار  بسمہ نورین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت درخواست گزار بسمہ نورین نے موقف اپنایا کہ میرا ذاتی نہیں یہ مفاد عامہ کا کیس ہے۔ اس دوران جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے  کہ درخواست 283 دن زاید المعیاد ہے، عدالت زاید معیاد نقطہ پر تفریق نہیں کر سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے مرحومہ  کلثوم  نواز کی  نا اہلی سے متعلق دائر  درخواست  مقررہ معیاد کے بعد دائر کرنے کی بنیاد  پر خارج کر تے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں