ڈھاکہ،پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کا دورہ کمیلا ایکسپورٹ پروموشن زون ، مختلف منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر   عمران احمد صدیقی نے  کمیلا ایکسپورٹ پروموشن زون کا دورہ کیا جہاں انہیں زون کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر نے حکام کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ کیا۔ انھوں  نے زون میں سب سے بڑے پاکستانی سرمایہ کاروں میں سے ایک سورتی ٹیکسٹائل کا بھی دورہ کیا اور وہاں  تیار ہونے والے ٹیکسٹائل کے معیار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں