اسد قیصر اور قاسم سوری کا سردار محمد یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:41

اسد قیصر اور قاسم سوری کا سردار محمد یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ اپنے بیان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بطور سابق ڈپٹی اسپیکر مرحوم سردار محمد یعقوب کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان اور ان کے حلقے کی عوام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments