ڈالر کی اڑان اور سلیکٹڈ سرکار کی گراوٹ تیز رفتاری سے جاری ہے ، فیصل کریم کنڈی

بدھ 20 اکتوبر 2021 15:59

ڈالر کی اڑان اور سلیکٹڈ سرکار کی گراوٹ تیز رفتاری سے جاری ہے ، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈالر کی اڑان اور سلیکٹڈ سرکار کی گراوٹ تیز رفتاری سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے ،غیر منتخب مشیر خزانہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے تباہ کن معاہدے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دو سو معیشت کے ماہرکہاں غائب ہیں، حیرت کی بات ہے پی ٹی آئی کا ایک بھی اسمبلی ممبر وزیر خرانہ کے لائق نہیں ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان کی سوچ انڈوں، کٹوں سے شروع ہوکر بھنگ پر ختم ہوتی ہے ،نالائق وزیر اعظم کو نکالنے کیلئے عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں