قوم توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات کی منتظر ہے، قمر زمان کائرہ

حکومت ہر ہفتے نیا مسئلہ لے کر آ جاتی ہے، قوم منتظر ہے خان صاحب توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات دیں، رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

قوم توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات کی منتظر ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کیا نیب چیئرمین کو لگانے کے لیے وزیراعظم نے سمری بنائی تھی حکومت ہر ہفتے نیا مسئلہ لے کر آ جاتی ہے، قوم منتظر ہے خان صاحب توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے تین سال عوام کو امیدیں دلائیں لیکن اب لوگوں کی ہمت اور سکت جواب دے گئی ہے، پہلے بھی حکمرانوں نے دین کے نام پر عوام کا غیض و غضب دبانے کی کوشش کی، جوں جوں وقت گزر رہا ہے عوام کی زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے تمام پارٹیاں اور ادارے آئین پاکستان کے ایک پیج پر اکھٹے ہوجائیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ختم کرنے کا اپنایا گیا طریقہ غلط تھا جس پر پی پی نے اختلاف کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کسی انگلی کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں