سینیٹر ایوب آفریدی نے شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست چھوڑ دی

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:22

سینیٹر ایوب آفریدی نے شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست چھوڑ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست چھوڑ دی ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں سینیٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو خبیر پختون خوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیرِ اعظم عمران خان کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں