بختاور کے شوہر کاوالد بننے پر خوشی کا اظہار، پہلی تصویر شیئر کردی

بدھ 20 اکتوبر 2021 19:24

بختاور کے شوہر کاوالد بننے پر خوشی کا اظہار، پہلی تصویر شیئر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے والد بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر بختاور کے شوہر محمود چوہدری نے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں بچے کو بے بی کوٹ میں لیٹے دیکھا جاسکتا ہے تاہم بچے کے چہرے پر دل والا ایموجی لگایا گیا ہے جس کے باعث اس کا چہرہ نہیں دیکھا جاسکتا۔تصویر پر ایک کیپشن بھی درج ہے جس میں لکھا گیا کہ میں نے اپنا بیگ تیار کرلیا ہے اور اب باہر جانے کے لیے تیار ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بختاور بھٹو نے اپنے ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچنے کی اطلاع ٹوئٹر پر مداحوں کو دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں