تین سال عوام کو امیدیں دلائیں گئیں،اب لوگوں کی ہمت اور سکت جواب دے گئی ہے،قمرزمان کائرہ

عوام سے گزارش ہے کہ باہر نکلیں،اللہ کرے تمام پارٹیاں اور ادارے آئین پاکستان کے تحت ایک پیج پر اکھٹے ہو جائیں،میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:09

تین سال عوام کو امیدیں دلائیں گئیں،اب لوگوں کی ہمت اور سکت جواب دے گئی ہے،قمرزمان کائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال اس حکومت نے عوام کو امیدیں دلائیں،اب لوگوں کی ہمت اور سکت جواب دے گئی ہے،نبی الکریم کی ذات پر نسلیں قربان ہیں، اس سے پہلے بھی حکمرانوں نے دین کے نام پر عوام کے غیض و غذب کو دبانے کی کوشش کی،جوں جوں وقت گزر رہا ہے عوام کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے،اپوزیشن کی عوام سے گزارش ہے کہ باہر نکلیں،اللہ کرے تمام پارٹیاں اور ادارے آئین پاکستان کے تحت ایکپیج پر اکھٹے ہو جائیں،پی ڈی ایم کو ختم کرنے کے لیے جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ غلط تھا، پیپلز پارٹی نے اختلاف کیا، اپوزیشن کی ایک مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کسی انگلی کے اٹھنے کا انتظار نہیں کرتی،آئین پاکستان کے تحت وزیراعظم کا اختیار ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کریں،کیا نیب چئیرمیم کو لگانے کے لیے وزیراعظم نے سمری بنائی تھی حکومت ہر ہفتے ایک نیا مسئلہ لے کر آ جاتی ہے،ساری قوم منتظر ہیخان صاحب توشہ خانہ سے متعلق تفصیلات دیں،مدینے والے کا تو کچھ چھپا نہیں ہوتا تھا،خان صاحب آپ کو جرنیل تبدیل کرنے سے متعلق باتیں بہت یاد آتی ہیں حساب بھی دیں۔

۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں